طیارہ حادثہ‘ عدالت کا زار عابد کے ورثا کو معاوضہ ادا کرنیکا حکم

132

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کے طیارے 8303 میں حادثے کا شکار خاندانوں کو معاوضے کا معاملہ، عدالت نے حادثے میں جاںبحق زارا عابد کے ورثا کو معاوضہ ادائیگی کا حکم دیدیا۔ حادثے میں جاں بحق زارا عابد کی والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالت کا حادثے میں جاں بحق زارا عابد کے ورثا کو معاوضہ ادائیگی کا حکم دیا،پی آئی اے حکام کی جانب سے ادائیگی سے قبل معاہدہ پر دستخط کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔پی آئی ے کے وکیل کاکہناتھا کہ پی آئی اے رولز کے مطابق ادائیگی سے قبل معاہدے پر دستخط لازمی ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ پی آئی اے رولز کا بعد میں جائزہ لیا جائے گا، فی الوقت حادثے میں جاں بحق زارا عابد کے ورثا کو فوری ادائیگی کریں۔ادائیگی کے متعلق بانڈدستخط کرائیں، رولز پر بعد میں دلائل سنیں گے۔