قومی ونجی ائرلائنز کا ائروناٹیکل چارجز میں2سال چھوٹ کا مطالبہ

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوابازی صنعت بھی متاثر ہے، پی آئی اے سمیت تمام نجی ائرلائنز نے ایروناٹیکل چارجز میں مزید2 سال کی چھوٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ائر لائنز نے مطالبہ کیا کہ سی اے اے کی جانب سے 2سال تک ملکی ائر لائینز سے ائرونائیٹکل سمیت دیگرچارجز وصول نہ کیے جائیں۔سی اے اے نے یکم جون سے پروازوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف سمیت ائرپورٹس پر پارکنگ، بورڈنگ چارجز،جہازوں کو پاور سپلائی اور ٹریمنل نیویگیشن چارجز بھی وصول کرنا شروع کر دیے ہیںجبکہ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے امبارگیشن اور سیکورٹی کی مد میں ٹیکس کی وصولی بھی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائر لائنزز متاثر ہوئیں اور اربوں روپے نقصان کا سا منا رہا۔ اس دوران تما م ائر لائنز کو مجموعی طور پر 15 سے 26 ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا جبکہ پرائس وار سے پی آئی اے سمیت نجی ائر لائن کو یومیہ 1کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔ائرلائنز یو میہ50 فیصد فیول کے اخراجات بھی پورے نہیں کر پا رہی ہیں جبکہ ائر بلیو کو 750 ارب روپے سے زائد کا نقصان اور سرین ائرلائن کو4 ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا۔