کشمیر پریمیئر لیگ ، گولڈ کیٹیگری کھلاڑیوں کی فہرست جاری

277

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کشمیر پریمیئر لیگ نے گولڈ کیٹیگری کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق لیگ کیلیے گولڈ کیٹیگری میں 36 کھلاڑی شامل ہیں۔تیمور خان ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے مطابق فرنچائیزز 36 میں سے ڈرفٹنگ کے زریعے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،ہر ٹیم گولڈ کیٹیگری میں سے دو کھلاڑیوں کو پک کرے گی ۔تیمور خان نے بتایاکہ گولڈ کیٹیگری میں حماد اعظم، دانش عزیز، اویس ضیاء ، سلمان ارشاد ،ابرار احمد، عاکف جاوید، علی عمران، ارشد اقبال، عظیم گومن ، بلال آصف ،بسم اللہ خان، دلبر حسین، احسان عادل، عمران خان سینئر، کامران غلام، کاشف بھٹی ،محمد اصغر، محمد الیاس، محمد عمران جونیئر، راحت علی، رضا علی ڈار،روحیل نذیر، سعد علی ،سعد نسیم، صاحبزدہ فرحان، صائم ایوب، ثمین گل، تابش خان، عمر صدیق، عمر خان ،عثمان صلاالدین، زین عباس، زیشان اشرف، ظفر گوہر شامل ہیں۔ تیمور خان نے کہاکہ کشمیر پریمیئر لیگ کیلیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی،کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی،مجموعی طور پر 6 ٹیمیں کے پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔