ہوری زون ٹی ٹوئنٹی سیزن 5،عتیق اکیڈمی کامیابی

337

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہوری زون ٹی ٹوئنٹی چمپئن  لیگ کرکٹ ٹو رنامنٹ سیزن 5 میں گزشتہ روز عتیق کرکٹ اکیڈمی نے سابق کپتان پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم و کپتان فاتح ٹیم رائٹ آرم لیگ اسپنر اعجاز احمد کی تباہ کن بولنگ 3وکٹوں کی بدولت مدمقابل ملک ایسوسی ایٹس سی سی کو 4 وکٹوں شکست دے کر ٹورنامنٹمیں اہم ترین کامیابی حاصل کرلی ۔ نذیرحسین جیم خانہ گلبرگ ملک ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹیں کھوکر 131 رنز ز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ کپتان دانش آفریدی نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہو ئے 38 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ نوید نے 13 رنز بنائے۔ عتیق کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کپتان اعجاز احمد نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  32 رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ معظم علی اور کاشف خان عمدہ بولنگ سے 2-2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا- جوابی بیٹنگ میں عتیق کرکٹ اکیڈمی نے مطلوبہ 132 رنز 17.5 اورز میں 6 کے خسارے پر حاصل کرلیا۔ عطا الرحمان جارحانہ 25 رنزبنائے، یحیٰ شاہ نے 24 رنز ز ناٹ آئوٹ بنائے، نوید احمد خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور آصف اظہار نے 2 وکٹیں سمیٹیں۔  میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم عتیق کرکٹ اکیڈمی کے کپتان اعجاز احمد کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا گیا۔