۔20 ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27 جون سے شروع ہوگی

149

کراچی (اسٹاف رپورٹر )20 ویں نیشنل نیٹ بال چمپین شپ 27 جون سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل ، پاکستان اسپورٹس بورڈ ، محمد آصف زمان چمپیئن شپ کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان واپڈا چمپین شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا ۔ چمپیئن شپ میں ملک سے 13 ٹیموں کی بھرپور شرکت کی تصدیق ہوگئی ہے جس میں پاکستان آرمی ، پاکستان ریلوے ، پاکستان ائر فورس ، پاکستان نیوی ، پاکستان واپڈاودیگر شامل ہیں۔