یورو کپ‘ روسی حکام نے 15 سے زائد پاکستانیوں کو ائرپورٹ پر روک لیا

133

ماسکو (جسارت نیوز)یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانی رل گئے، 48 گھنٹوں میں 15 سے زائد پاکستانیوں کو روسی حکام نے تحویل میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق روسی حکام نے یورو کپ دیکھنے جانے والے متعدد پاکستانیوں کو ائر پورٹ پر ہی روک لیا گیا ہے، ماسکو ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو جعلی فین آئی ڈی کے شبے میں روکا گیا ہے۔روسی حکام نے 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ بھی کر دیا ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بیش تر پاکستانی اصلی فین آئی ڈی پر یورو کپ دیکھنے روس پہنچے تھے۔ادھر پاکستانیوں کو روکے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسئلے سے وزارت خارجہ کا آفس آگاہ ہے۔