ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 جاں بحق

112

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ، دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال نیپا پل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت 22 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ، مقتول بچوں کے ڈائپر فروخت کرنے کا کام کرتا تھا ، فائرنگ کے واقعے کے وقت مقتول نوجوان پیدل تھا اور اسکے پاس موٹر سائیکل بھی نہیں تھی ، جیب میں موبائل فون اور کچھ رقم موجود تھی ، مقتول کے فون سے اس کے دوست سے رابطہ ہوگیا۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی پرویز سولنگی نے بتایا کہ مقتول کو سینے پر گولی مارکرقتل کیا گیا لیکن جائے وقوع سے موٹرسائیکل نہیں ملی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول پیدل جارہا تھا اس دوران کسی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے تاہم پولیس مزید جانچ کررہی ہے، اور نگی ٹاؤن تھانے کی حدودقصبہ کالونی بلوچ گوٹھ ربانی مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40سالہ شخص کو قتل کر دیا ، تاحال مقتول کی شناخت نہ ہوسکی ، لاش کو ضابطہ کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیاگیا ۔ گلشن اقبال میںسفار ی پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ اسپتال منتقلی کے دوران 15سالہ مظلفہ دم توڑ گئی جبکہ اسکے والد 45 عبدالسلیم کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ کریم آباد اپوا کالج کے قریب ٹریفک حادثہ میں55سالہ حسین ولد آدم خان ہلاک ہوگیا لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔اورنگی ٹاؤ ن سیکٹر13سی علی گبول کالونی میں جھگڑے کے دوران ڈنڈے لاٹھیوں کے وار سے5افراد20سالہ محمد آصف،30سالہ محمد بلال،25سالہ نوشاد، 28سالہ عارف عالم اور 45سالہ شمس الدین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لے عباسی اسپتال پہنچایا گیا ،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ شیر شاہ کالونی اردو بازار گلی نمبر 44 نزد سپر سٹار اسکول کے سامنے والی گلی دو افغانی گروپوں میں تصادم پتھر بلاک اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا کرنے والوں کو گرفتار کر لیا، قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی ریڑھی گوٹھ نور مسجد مسلم آباد کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40سالہ حمید اللہ ولد سعید شاہ زخمی ہوگیا ،جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی جیکسن مارکیٹ میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40سالہ فضل سبحان ولد محمد اسحاق زخمی ہوگیا ۔