رہزنی کی 300 وارداتیں کرنے والے 4 رکنی گروہ سمیت 54گرفتار

169

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جمشید کوارٹر پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر سفیان کو گرفتار کرلیا اولڈ سٹی ایریا اور لیاری میں اسٹریٹ کرائمز موٹر سائیکل لفٹنگ کی 300وارداتیں کرنیوالے4 رکنی مٹکو ڈکیت گینگ کے ملزمان محمد دانش ولد محمد حبیب, محمد شعیب ولد محمد یعقوب محمد شعیب ولد عثمان غنی اور عبدالنوید ولد عبدالوحید کو گرفتار کر لیا ملزمان کو علاقہ تھانہ نبی بخش , چاکیواڑہ اور کلری کی حدود سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سعودآباد پولیس نے معین آباد سے لڑکی کو اغواکرکے 10 لاکھ روپے تاون لینے والے ملزم کو گرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کروالیا، کھوکھرا پار لاسی گوٹھ کی رہائشی شبانہ نے سعودآباد تھانے میں درخواست دی کہ میری بیٹی کو نبیل نامی شخص نے گھر میں قید کررکھا ہے اس پر الزام لگایا کہ اس نے گھر سے چوری کی ہے اور اب وہ رہائی کے عوض تاوان طلب کررہاہے اس درخواست پر سعودآباد تھانے ایس ایچ او سعادت بٹ نے معین آبادکے قریب کارروائی کرکے مغوی لڑکی بازیاب کرواکے ملزم نبیل کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نبیل 10لاکھ روپے تاوان مانگ رہا تھا۔گلشن اقبال میں بس اسٹاپ پر کھڑی طالبات کو ٹارگٹ کرکے لوٹ مار کرنیوالے ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کرلیا فیروز آباد پولیس نے بلڈر ز سے بھتہ طلب کرنیوالے بھتہ خور کو گرفتار کرکے ایک لاکھ روپے برآمدکرلیے۔علاوہ ازیں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوںکے دوران 38 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا۔چاکیواڑہ پولیس نے 2 چھالیہ،گٹکا اورماوا سپلائر زنظر اور کبیر کو گرفتارکرکے 1950 کلو گرام چھالیہ اورگٹکا ماوا برآمدکرلیا۔ ابراہیم حیدری پولیس نے گٹکا فروش 7 ملزمان نور الامین، سلمان، رضوان، ماجد، عمران، سلیم اور نواز کو گرفتارکرکے 34 کلو گرام گٹکا برآمد کرلیا۔