تباہ حال جوہر نالا خوف و ہراس کی علامت بن گیا، نصرعثمانی

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ناظم علاقہ نصر عثمانی نے کہا ہے کہ فیصل کنٹونمنٹ وارڈ 9 کی حدود میں جوہرچورنگی تاحبیب یونیورسٹی پہلوان گوٹھ ایک کلومیٹر طویل نالاگزشتہ کئی برسوں سے ضروری مرمت محروم رہنے کے باعث شدید زبوں حالی اور تباہ حالی کا شکار ہے۔نالے کی حفاظتی دیواریں ٹوٹ کر نالے میں گر گئی ہیں کئی مقامات پر سڑک کٹاؤ کا شکار ہے جس کے باعث سڑک پر رواں ٹریفک کو جان لیوا حادثے کے خطرات لاحق ہیں، ماضی میں کئی ٹریفک حادثات کے باعث کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نصر عثمانی نے ذمے داران کے جائزہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا دن نالے کی حالت ابتر کررہا ہے۔ مون سون کی بارشیں مزید تباہی کا باعث بن سکتی ہیں۔ جماعت اسلامی اس اہم مسئلے پر پہلے ہی متعلقہ محکموں کو درخواستیں داخل کرچکی ہے۔