الخدمت آرفن کیئرکے تحت بچوں کامقابلہ مصوری

103

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت جون کو ’’ ماہ ماحولیات ‘‘ کے طور پرمنایا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں الخدمت کے تحت یتیم بچوں میں ’’ ماحولیات ‘‘ سے متعلق شعور وآگہی کے فروغ کے لیے کورنگی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں بچوں ،ان کی ماؤں اورسرپرستوں نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبد الجمیل خان تھے ۔ تقریب میں بچوں کے درمیان’’ ماحولیات ‘‘کے عنوان سے ’’ مقابلہ مصوری‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔ بچوں نے عنوان کی مناسبت سے نہایت خوبصورت پینٹنگز بنائیں ،جن میں پاکستان وکراچی کو صاف ستھر ااور سرسبز وشاداب دکھایا گیا ۔بچوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے اردگر د کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں گے ۔تقریب میں بچوں کے لیے خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں کو ’’ماحولیات ‘‘کے حوالے سے آگہی فراہم کی گئی ،انہیںماحول پربرے اثرات مرتب کرنے والے عوامل سے متعلق بھی بتا یا گیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے عبد الجمیل خان نے کہا کہ نئی نسل میں ’’ ماحولیات ‘‘سے متعلق شعور وآگہی کا فروغ الخدمت کا مستحسن اقدام ہے ۔پاکستان کو صاف ستھر ا،سرسزوشاداب بنانے کیلئے مستقبل کے معماروں کی تربیت اوررہنمائی کرنا ہوگی ۔ تقریب کے اختتام پر مقابلہ مصوری میں شریک بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔