پارکنگ مافیا بے لگام، شہریوں سے یومیہ لاکھوں بٹورنے لگے

187

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہری انتظامیہ چارجڈ پارکنگ مافیا کو لگام دینے میں مکمل ناکام ہوگئی، جگہ جگہ پارکنگ مافیا قابض ہوگئے، ڈسٹرکٹ سائوتھ پارکنگ مافیا کیلیے جنت بن گیا، پارکنگ مافیا شہریوں سے یومیہ لاکھوں روپے بٹورنے لگے، اضافی رقم وصولی کی شکایات ملنے پر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سائوتھ پارکنگ مافیا پر معمولی جرمانے کرکے اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں۔ شہریوں سے اضافی رقم وصول کرنے والے پارکنگ مافیا کیخلاف پولیس اور ٹریفک پولیس دکھاوے کا آپریشن کرنے لگی، مافیا کیخلاف کریک ڈائون کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔