راجا طارق کی یاد میں پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

89

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پریس کلب اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے مرحوم سینئر صحافی و جنرل سیکرٹری سی آر اے راجا طارق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری رضوان بھٹی، سینئرصحافی پروفیسر توصیف احمد، محمود شام، انور سن رائے، مقصود یوسفی، اے ایچ خانزادہ، امتیاز خان فاران و کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی اراکین سمیت دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم راجا طارق کی بیوہ اور بیٹیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ راجا طارق انتہائی خوش اخلاق اور سادہ انسان تھے، انہوں نے کم عمری سے ہی سخت محنت اور جدوجہد کر کے صحافت میں بڑا نام کمایا اور آخری وقت تک سخت محنت اور لگن سے کام کرتے رہے۔