مزارات کی بندش کیخلاف سنی تحریک کا پریس کلب پر مظاہرہ

73

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے تحت مزارات اولیا کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ نے کہا کہ مزارات اولیاء کی بندش ملک کے 80فیصد مذہبی آزادی کا حق تلفی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے مزارات 28جون کو نہیں کھولے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیںگے ۔