طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ناظم آباد، لیاقت آباد ودیگر علاقوں میں احتجاج

201

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہرکے مختلف مقامات پر شہریوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر سرشاہ سلیمان روڈناظم آباداور لیاقت آباد،منگھوپیر روڈاور لیاری ایکسپریس روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور ٹریفک جام میں پھنسے افراد کی شدید گرمی میں حالت غیر ہوگئی۔ علاقہ پولیس اور موٹر وے پولیس نے تمام احتجاج والے مقامات پر پہنچ کر مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ۔تاہم کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے احتجاج کے باعث جہاں شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہا وہیں ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں کی حالت شدید گرمی کے باعث غیر ہوگئی۔