بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو عدالتی ریمانڈپرجیل بھیج دیاگیا

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں لیاری میں اپنی بیوی کو مبینہ قتل کرنے کا معاملہ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزم آنند کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔