انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جی ون کرانے کی منظوری

191

پشاور(جسارت نیوز)چیف آ ف آرمی اسٹاف نے پاکستان میں انٹ رنز یشنل تائیکوانڈوچمپئن شپ جی ون کرانے کی منظوری دیدی۔جی ون چمپین شپ اس سال نومبرمیں جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میںچالیس سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت یقینی ہے۔پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے نائب صدرحاجی الیاس آفریدی نے پشاورمیں صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہم چیف آف آرمی اسٹاف اورحکومت پاکستان کے انتہائی مشکورہیںجنہوںنے جی ون جیسے بین الاقوامی سطح کے مقابلے پاکستان میںکرانے کی منظوری دی۔اس سلسلے میںخیبرپختونخواتائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے پشاورمیں بھی پیر سے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیاہے جس سے ہم جونیئروسنیئر مختلف کٹیگیریز کے کھلاڑیوںشرکت کریںگے اوربعدازںبہترین کھلاڑیوں کاانتخاب قومی کیمپ کے لیے کیاجائے گا۔اس سلسلے صوبائی سرپرست الیاس آفریدی نے بتایاکہ ہمارے پاس صوبے میںبہت سے بلیک بیلٹ کھلاڑی موجود ہیںجوکہ کیمپ میںشرکت سے اپنی صلاحیتوںکومزیدنکھاریں گے اورہماری کوشش ہے کہ صوبے کے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی پاکستان کی قومی ٹیم میںجگہ بناکر جی ون چمپئن شپ ملک کی نمائندگی کریں۔ایک سوال کے جواب میںبتایاصوبائی تائیکوانڈوٹیم نے ہمیشہ سے قومی سطح کے مقابلوںمیںشاندارکارکردگی دکھائی ہے ہمارے بچو ںنے بڑی تعداد میںسونے ،چاندی اورکانسی کے تمغے جیتے ہیںامید کرتے ہیںکہ جی ون چمپپن شپ میںبھی صوبائی کھلاڑی ملک وقوم کا نام پوری دنیا میںروشن کریںگے۔