شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

269

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان بھی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کو پکڑنے کےلیے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی مسلح دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کردی اورفائرنگ کے تبادلے میں  کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 سرگرم دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے  نائیک نزاکت حسین نے جامِ شہادت نوش کی ہے، شہید نائیک نزاکت خان کا تعلق اٹک سے تھا۔