ملک میں کورونا ویکسین کی قلت، وبا کے دوبارہ بڑھنے کا خدشہ

440

لاہور: ایکسپوسینٹر میں بیرون ملک جانے والوں کے لیے ویکسین ختم ہوگئی،ہال نمبر 3شہریوں کے شدید رش اور دھکم پیل کے باعث بند کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے ایکسپو سینٹر میں بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین  لگوانے کے لیےایک ہفتے بعد آنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ بھر میں بھی ویکسین کی قلت ہونے کے باعث  سندھ حکومت نے ویکسی نیشن سینیٹر کل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، کراچی میں ویکسین کی قلت کے سبب 80فیصد سینٹرز میں ویکسین ختم ہوگئی، حیدرآباد میں بھی کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے 20مراکز میں سے 18بندہیں۔

جبکہ اسلام آبادمیں بھی ویکسی نیشن مرکز سے شہریوں کو واپس بھیجا جانے لگا،ویکسین لگانے والی انتظامیہ نے ویکسین کے لیے آنے والے لوگوں کو بعد میں آنے کی ہدایت کی۔