کورونا ویکسین کی ایکسپائری میں فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ

363

اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے کورونا ویکسین کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت اسرائیل نے فلسطینیوں کیلیے کورونا ویکسین کی کھیپ بھیجی تھی۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی ٰفرانس 24 کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لانے کے لئے اسرائیلی ویکسین کا معاہدہ منظور کیا گیا تھا۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے ہمیں بتایا تھا کہ ویکسین کی ایکسپائری ڈیٹ جولائی یا اگست کی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ ویکسین موصول ہونے پر ایکسپائری کی میعاد جون کی نکلی۔ لہذا ہم نے ان کو مسترد کردیا ہے۔

پی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم نے ویکسین کے معاہدے کو جلد ایکسپائری کی وجہ سے منسوخ کردیا ہے اور تقریبا 90،000 خوراکیں اسرائیل کو واپس بھیج دی ہیں۔

اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے دفتر کی جانب سے ابھی تک مذکورہ معاملے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔