کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

348

ابو ظہبی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے  کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں 5تبدیلیاں کی ہیں، ٹورنا منٹ کا اختتام جیت کر کرنا چاہتے ہیں،ٹیم کامبی نیشن کا نہ بننا کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوا۔

خیال رہےکہ کراچی کنگز کے لیے آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے،  شکست کی صورت میں کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی اور جیتنے کی صورت میں لاہور قلندرز کا قصہ تمام ہوجائے گا۔