الیکشن کمیشن کا انتخابی اصلاحات پر تحفظات کا اظہار

341
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترامیم کا معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کا مطالبہ کیا ہے، تحریری طور پر سیکریٹری پارلیمانی امور کو خط ارسال کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پارلیمانی امور کو خط میں الیکشن ترمیمی بل پر اعتراضات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے منظورکردہ الیکشن ایکٹ کی 13شقیں آئین سے متصادم ہیں اورسینیٹ الیکشن کی اوپن ووٹنگ آئین اور عدالتی رائے کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ بل سینیٹ میں پیش کرنے سے قبل معاملہ وزیراعظم عمران خان کے علم میں لایا جائے اورآبادی کے بجائے ووٹرز پر حلقہ بندیوں کی تجویز آئین سے متصادم ہے۔