وفاقی حکومت نے کسی وعدے کو وفا نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

372

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام سے کیے گئے کسی وعدے کو وفا نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج بھی نیب پیشیاں بھگت رہے ہیں، وزیراعلیٰ منتخب نمائندے ہیں ان کو کیوں طلب کیاگیا؟ بلاول بھٹو نےقومی اسمبلی میں عوامی مسائل پر بات کی، ہماری قیادت جیل کاٹ چکی ہے، عدالتوں کاسامنا کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسی وعدے کو وفا نہیں کیا، سندھ میں مالی مشکلات کے باوجود ترقی ہو رہی ہے، صوبے میں بعض ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں، سائٹ ایریا میں نئی سڑکیں بنا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبے میں پارکس اور انڈور جم، درگاہوں اور پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے، کل سندھ میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی،پیر سے ویکسین دستیاب ہوگی۔