محمد عامر سے ذاتی مسئلہ نہیں، انہوں نے خود ریٹائرمنٹ لی: مصباح الحق

282

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ ان کی پرفارمنس ہے، عامر نے ریٹائرمنٹ خود لی تھی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر جارحانہ اور اچھے بالر ہیں، عامر کی لندن میں فیملی کو مسائل بھی تھے ،ان سے ذاتی مسئلہ نہیں۔

ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم کا معیار بہتر ہوا ہے، کھلاڑی اچھی کارکردگی کی کوشش کر رہے ہیں، فیلڈنگ میں کیچز کم ڈراپ ہو ر ہے ہیں،سیریز میں سب کو محنت کرنی ہوگی،فیلڈ نگ میں بہتری خوش آئند بات ہے، فیلڈنگ کوزیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے،ہمارے پاس وقت ہے،سیریز میں مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مسائل کاسامنا رہا، مڈل آرڈر کے مسائل پرتحفظات ہیں، کوشش کریں گے حل کریں۔