ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے ہرا دیا، شاہنواز دھانی پلئیر آف دی میچ قرار

307

کراچی ( سید وزیر علی قادری): پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 80رنز سے شکست دے دی،نوجوان بولر شاہنواز دھانی کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم 15.1 اوورز میں صرف89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔  لاہور قلندرز کی ٹیم  ملتان سلطانز کے بؤلرز  کے سامنے مکمل بے بس نظر آئی کوئی کھلاڑی بھی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا ۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے،فخر زمان13 جبکہ بین ڈنک 5 رنز ہی بنا سکے۔

لاہور قلندرز کی آدھی ٹیم صرف 52 رنز پر پویلین لوٹ گئی ،محمد حفیظ 14، آغاسلمان13،کپتان سہیل اختر5،ٹم ڈیوڈ10،جیمز فالکنز22،راشد خان2،شاہین آفریدی2،اور حارث رؤف صرف ایک رن ہی بنا سکے۔

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،عمران خان  نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلیسنگ مزار بانی  نے دو اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندر کی ٹیم نے مقررہ 20  اووز میں  صہیب مقصود کے 60 رنز اور سہیل تنویر کے ناقابل شکست 26 رنز کی بدولت  169 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور انکی ٹیم کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کو اننگز کے آغاز پر ہی وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑاجب اوپنرشان مسعود بغیر  کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔کپتان محمد رضوان بھی صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔

صہیب مقصود نے 60 رنز کی اننگز کھیلی انہوں نے 4  چھکے اور  3 چوکے جڑے،جانسن چارلس نے10، ریلی روسو 29،خوشدل شاہ 6،عمران طاہر4،بلیسنگ مزاربانی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،عمران خان تین رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جیمز فالکنز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف،راشد خان اور احمد دانیال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان سپرلیگ  کے چھٹے ایڈیشن میں آج 2  میچ کھیلے جائیں گئے،پہلے میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی  ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا ملتان سلطانز سے ہو گا۔