اقوام متحدہ : جنرل اسمبلی میں میانمار سے متعلق قرارداد منظور

426

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے میانمار سے متعلق قرارداد کو منظور کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یورپی ملک لیختینستائن نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد کے حق میں 119ووٹ پڑےجب کہ 36 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میانمار کی فوجی حکومت گزشتہ سال کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرے، میانمار کی فوجی حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرے۔

رکن ممالک سے میانمار کی فوجی حکومت کو اسلحہ کی منتقلی فوری روکنے کی بھی اپیل کی گئی۔