حیدرآباد: پولیس مقابلے کے بعد 2ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

270

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو جام پولیس کو مخفی اطلاع موصول ہوئی کہ چند مشکوک اشخاص اسلحہ سمیت واردات کی نیت
سے آم کے باغ کے قریب کھڑے ہیں،جہاں ملزمان نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ایاز اور علی جان کوپستول سمیت گرفتار کرلیا،جبکہ ملزمان کے ساتھی رجب عرف رجو مگسی اور ایک نامعلوم ملزم 1 عدد ریپیٹر چھوڑ کرفرار ہوگئے۔