پولیس اہلکار عوام کے ساتھ رویہ بہتر بنائیں، ڈی آئی جی حیدرآباد

198

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن شرجیل کھرل نے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایس پی حیدرآباد کی قیادت میں آپ تمام کی کارکردگی بہتر ہے ۔ جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کو
کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ حیدرآباد شہر میں امن و امان برقرار رہے اور عوام کو ہر ممکن تحفظ کی فراہمی ممکن رہے۔ پولیس اہلکار عوام کیساتھ اچھے برتاؤ سے پیش آئیں انکے مسائل کو بغور سنیں اور اس کے حل کیلیے ہر ممکن کوشش کریں۔ حیدرآباد کی تاجر برادری، سول سوسائٹی حیدرآباد پولیس کیساتھ شہر کے امن و امان میں تعاون کر رہی ہے ۔اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ،ایس ڈی پی او پھلیلی، ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ڈی پی او سٹی، اے ایس پی سٹی علینہ راجپر، ڈی ایس پی پھلیلی مسعود اقبال ودیگر افسران بھی موجود تھے۔