بدین پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،8ملزمان گرفتار

275

بدین(نمائندہ جسارت )بدین پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی تیز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر عاشق علی نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے دو کارندے نور محمد جت اور صالح جت گرفتار کرلیے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ 2 پسٹل اور 8 رائونڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ بدین کی حدود میں کارروائی کرکے چرس کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم وزیر کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے تھانہ بدین کی حدود میں کارروائی کرکے چوری کے مقدمے میں مطلوب روپوش نظیر ملاح کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹر کی دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ گرفتار گینگ میں اقبال مندھرو اور ریاض مندھرو شامل ہیں۔ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپا مارکر 325 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے بھٹی مالک محبوب علی شیدی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر ثابت علی چانڈیو نے دورانِ گشت کارروائی کرکے روپوش ملزم لکھاڈنو چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے۔