پی ایس ایل، پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ بھی اہمیت اختیار کرگیا

247

ابوظبی(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لیے پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ بھی ٹیموں کے لیے اہمیت اختیار کرگیا ہے۔پی ایس ایل سیزن6 کے پوائٹنس ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اسلام آباد اب تک 9 میچز کھیل کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے 10،10 پوائنٹس ہیں مگر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ لاہور قلندر تیسرے نمبر پر موجود ہے، لاہور کا صرف ایک گروپ میچ باقی ہے، اگر وہ اس میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو پشاور زلمی سے دوسری پوزیشن چھن جائے گی۔ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے 8،8 پوائنٹس ہیں، اگر دونوں ٹیمیں مزید ایک میچ جیتیں تو چاروں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے پھر فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔