حیدرآباد: اسلام آباد چوک پر ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا

147

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد چوک پربجلی کا ٹرانسفارمر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا‘ گرم آئل گرنے سے قریب موجود 5چوںسمیت 7افراد جھلس کر زخمی
ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چوک کے قریب نصب ٹرانسفارمرزور دھماکے سے پھٹ گیا، ٹرانسفارمر سے گرم آئل گرنے سے قریب موجودمحمد بلال عمر ، محمد سجاد عمر ،محمد جنید ، عبدالصمد، علی عمر ،8 سالہ بچی زینب سمیت 7افراد زخمی ہوگئے،جن میںسے 3 بچوں کوتشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ۔