پانی کی کمی کے باعث فصلیں تباہ ہورہی ہیں، ایاز لطیف

148

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے فصلیں تباہ ہورہی ہیں،وزیر اعظم سندھ کے ساتھ انصاف کریں۔ انہوںنے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں آبادی کے دباؤ،صوبے کو فنڈ جاری کرنے سمیت دیگر مسائل پر سندھ کے ساتھ ا نصاف کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں زراعت کی تباہی اور بیروز گاری ابتر صورتحال اختیار کرچکی ہے جس کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، سندھ سمیت ملک بھر میں گرفتار سیاسی کارکنوں کی رہائی کے لیے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے ۔