حیدرآباد ،گٹر کی صفائی کے دوران 2 مارٹر گول برآمد

315
حیدرآباد: لطیف آباد نمبر6میں گٹر کی صفائی کے دوران مارٹر گولے برآمد ہونے کے بعد رینجرو پولیس اہلکار اجائے وقوع کا جائزہ لے رہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر6 میں گٹر کی صفائی کے  وران 2 مارٹر گولے برآمد ہوئے، پولیس ، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کی مختلف جگہوں پر سرچنگ شروع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، علاقے میں خواف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد یونٹ نمبر6نرسری پاک کے قریب اسکول کے عقب میں گلی کے گٹر کی صفائی کے دوران سینیٹری ورکرز کو مارٹر گولے ملے جس پر انہوںنے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس ‘ رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچ گئے، جنہوںنے جائزہ لینے کے بعد گولے تحویل میں لے لیے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ گولے تقریباً 2 ماہ پرانے اورزنگ آلود ہیںایک شیل ہینڈ گرینڈسے دو گنا زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے لیکن ان کی یہاں موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور رینجرز نے مختلف مقامات پر سرچنگ شروع کردی ۔ دوسری جانب پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے صفائی عملے کا کہنا ہے کہ انہوںنے تقریباً 6 ماہ قبل اس گٹر کی صفائی کی تھی جس کے بعد دوبارہ کی ہے ایک مارٹر گولے کا وزن تقریبا ًڈھائی کلو بتایا جاتا ہے واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔