پی ایس ایل، آج 2 میچ کھیلے جائیں گے

164

ابوظبی(جسارت نیوز)پی ایس ایل میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے ۔ لیگ کے 29ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ۔کوئٹہ کی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ کراچی کنگز کی قیادت پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر عماد وسیم کریں گے۔