پاکستان اسٹاک: سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ

201

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 48100پوائنٹس سے بڑھ کر 48200پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 54.81فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس 48400پوائنٹ کی حد عبور کر گیا تاہم کاروبارکے اختتام تک انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور48200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں81.04پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس48157.63پوائنٹس سے بڑھ کر 48238.67پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 4.56 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19421.09پوائنٹس سے بڑھ کر 19425.65 پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 3278991 پوائنٹس سے بڑھ کر 32869.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 20 ارب4 کروڑ 91لاکھ49ہزار9روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںسرمائے کا مجموعی حجم83 کھرب74ارب62کروڑ73لاکھ 99 ہزار 501روپے سے بڑھ کر83 کھرب 94 ارب 67کروڑ65لاکھ48ہزار510روپے ہو گیا۔