اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 157.20روپے ہو گئی

382

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں جمعہ کور وپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.60روپے سے بڑھ کر156.80 روپے اور قیمت فروخت 156.80روپے سے بڑھ کر156.90روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157 روپے سے کم ہو کر156.90روپے اور قیمت فروخت157.30روپے سے کم ہو کر157.20 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید186.50روپے سے کم ہو کر186 روپے ہو گئی۔