تنقید کرتی زبانیں ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں،خرم شیر زمان

108

کراچی(آن لائن) تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار انڈسٹریلائزیشن اور ماڈرن زراعت پر توجہ دی جارہی ہے، تنقیدکرتی زبانیں عمران خان کے ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ اپنے ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ چاپلوسی سے شروع ہوکر بوٹ چاٹنے پر ختم ہوتا ہے، مفرور خاندان اقتدار
میں گلا اور اپوزیشن میں پاو¿ں پکڑتے ہیں، شہبازشریف نے 2گھنٹے تقریر میں5فیصد بھی بجٹ پر بات نہیں کی،وہ عدالت میں ایک منٹ کھڑے نہیں ہوسکتے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 2گھنٹے عمران خان کے خلاف کھڑے ہوکر تقریر کی، ضمانتیں لینے والے سرکس کے شیروں کے جھوٹ ایکسپوز ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں عمران خان کی کاوشوں سے ٹوارزم کو فروغ ملا، پہلی بار انڈسٹریلائزیشن اور ماڈرن زراعت پرتوجہ دی جارہی ہے، تنقید کرتی زبانیں عمران خان کے ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں، عوام پچھلی جماعتوں کو مسترد کرچکے ہیں، وزیراعظم ملک کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں۔