چین تائیوان کو اپنی ریاست میں  ضم کرنا چاہتا ہے‘ امریکی وزیر دفاع

337
واشنگٹن: وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دے رہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین تائیوان کو اپنی ریاست میں ضم کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے تائیوان کے ساتھ امریکی تعلقات کی تعمیر کے موضوع پر سینیٹ میں سماعت کے دوران یہ بات کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ تائیوان کو ضم کرنا چین کاہدف ہے، لیکن اس کے اوقات کار ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔ ہم تائیون کو اپنا دفاع خود کرنے کے قابل بنانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔ واشنگٹن حکومت تائیوان کی حمایت بڑھاتی رہے گی۔