تُرک صدر کی مزید ممالک  کے سربراہوں سے ملاقاتیں

224
انطالیہ: تُرک صدر رجب طیب اردوان ڈپلومیسی فورم کے موقع پر رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اِردوان نے جنوب یورپی ممالک کے اجلاس کے دوران کئی سربراہان سے ملاقات کی۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران اردوان نے شمالی مقدونیا کے صدر اسٹیوو پندارووسکی سے بند کمرے میں ملاقات کی ، جو 40منٹ تک جا ری رہی۔ اس کے بعد انہوں نے بوسنیا ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کی ۔اردوان نے سرب وزیر اعظم انابرنابایچ اور کروشیائی وزیراعظم آندرے پلینکوویچ سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔