مستونگ میں اسکول وین پر فائرنگ، 4 خواتین اساتذہ زخمی

533

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں  جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ضلع مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں اس وقت پیش آیا جب خواتین اساتذہ دشت بابا اسکول میں چھٹی کے بعد اپنے گھروں پر جارہی تھیں، کہ نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی خواتین اساتذہ کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو اساتذہ کی حالت تشویشنا ک ہے۔ واقعے کے بعد لیویز حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کی ناکہ بندی کردی ہے۔