عراق میں فوج کا استعمال بند کرنے کا امریکی بل منظور

433

عراق میں فوج کا استعمال بند کرنے سے متعلق امریکی ایوان نمائیندگان نے نیابل منظور کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے 2002 میں منظور کردہ بل کے تحت عراق میں اپنی فورسز اتاریں تھیں۔ ایوان نمائیندگان نے 2002 کے بل کی تنسیخ سے متعلق بل بھاری اکثرت سے منظور کیا تنسیخ بل کے حق میں 161 اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا۔

دوسری جانب پینٹاگون نے افغانستان سے دوبارہ امریکا پر حملے کے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی فورسزکی واپسی کے بعد القاعدہ جیسا گروپ سامنے آسکتاہے۔

جنرل مارک ملی کے مطابق افغان حکومت گرنے کی صورت میں خطرہ بڑھ جائے گا، شدت پسندوں کواپنی صلاحیتیں بڑھانے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔