سندھ حکومت نے امتحانات لینے کا طریقہ کار بتادیا

374
فائل فوٹو

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا،10ویں جماعت کے امتحانات 5جولائی سے ہونگے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12ویں جماعت کے امتحانات 26جولائی سے ہونگے، امتحانی پرچے 50فیصد ایم سی کیوز ، 30 فیصد مختصر ، 20فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہونگے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ  امتحانا ت کا وقت 3گھنٹے سے کم کرکے 2اور 2گھنٹے سے کم کرکے ایک گھنٹے ہوگا، چوتھی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات اسکولز اپنی سہولت کے تحت لیں  گے۔

نوٹی فکیشن میں ٹیکنیکل بورڈ کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ  ٹیکنیکل بورڈ کے تحت 10ویں جماعت کے امتحان 6جولائی سے شروع ہونگےجبکہ 12ویں جماعت کے امتحان 24جولائی سے ہونگے۔