پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف پی ایس ایل کا سب سے بڑا اسکور بنادیا

198

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے 26 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 247 رنز بنادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عثمان خواجہ اور کولن منرو نے ٹیم کو 98 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، منرو 47 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 14 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے جب کہ عثمان خواجہ نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی وہ 56 گیندوں پر 105 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ برینڈن کنگ نے 22 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔