میکڈونلڈ کے ملازم کا نوکری چھوڑنے کا منفرد انداز

549

ایک ٹویٹر صارف نے اپنے مقامی میکڈونلڈ کے آؤٹ لیٹ کی مزاحیہ تژویر شیئر کی جس پر ریسٹورنٹ کے ملازم کی مزاحیہ کارگزاری دکھائی گئی۔

تصویر میں میکڈونلڈ کے ڈرائیو تھرو پر ایک کاغذ چسپاں ہے جس پر ملازم نے بڑی جسارت کرتے ہوئے یہ عبارت لکھی ہے۔ “میں ملازمت چھوڑ رہا ہوں، مجھے اس نوکری سے نفرت ہوگئی ہے۔”

دیکھتے ہی دیکھتے اس تحریر کی شیئر کی گئی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس کے بعد ملازمت سے استعفی دینے کی اخلاقیات اور کم اجرت والے ملازمین کو درپیش جدوجہد کے بارے میں ایک بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تصویر شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف نے کہا کہ یہ نائٹ شفٹ منیجر نے لکھ کر لگایا تھا جو اچانک ملازمت چھوڑ کر چلا گیا۔ صارف نے بتایا کہ میں نے آج اس میک ڈونلڈز کے عملے سے بات کی تو یہی پتہ چلا کہ یہ تحریر وہاں کے نائٹ شفٹ مینیجر کی ہے جو راتوں رات اپنی ملازمت چھوڑ کر چلا گیا۔