کھچڑی بالوں کی افزائش کو کیسے روکیں؟

463

کیا آپ اپنے بالوں میں سرمئی رنگت کے ظاہر ہونے سے پریشان ہیں۔ اگر آپ بالوں کے کالے رنگ کو کھچڑی بالوں میں بدلتا ہوا دیکھ رہے ہیں تو اس کیلئے آپ کو اپنی طرز زندگی اور خوراک میں تبدیلیاں لانا ہوں گی جن کی مدد سے آپ اپنے بالوں کا اصل رنگ زیادہ عرصے تک قائم رکھ سکتے ہیں۔

سب سے پہلی چیز خوراک ہے جس میں معدنیات و حیاتین شامل ہیں۔ بالوں کی مضبوطی اور قدرتی رنگ کیلئے ضروری ہے کہ کافی مقدار میں وٹامنز حاصل کیے جائیں۔ ان وٹامنز میں درجہ ذیل شامل ہیں:

  • وٹامن بی 12 (خاص طور پر)
  • وٹامن ڈی
  • وٹامن ای
  • وٹامن اے

معدنیات جو بالوں کی افزائش اور مرمت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ان میں شامل ہیں:

  • زنک
  • فولاد
  • میگنیشیم
  • سیلینیم
  • تانبا

بالوں کی بہترین صحت کیلئے ایک اور تبدیلی کی بھی ضرورت ہے اور وہ سگریٹ نوشی ، اگر آپ کرتے ہیں تو۔ سگریٹ نوشی بالوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ یہ بالوں کی جڑوں کو سکیڑ دیتی ہے۔ جس سے بال کمزور ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں اُن کا قدرتی رنگ بھی بہت جلد تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ درجہ ذیل احتیاط بھی کرنا نہ بھولیں:

  • اپنے بالوں کو دھوپ سے بچائیں
  • ٹوپی یا اسکارف سے اپنے بالوں کو ڈھانکیں رکھیں۔
  • بلیچنگ سے بچیں
  • کنگھی کے بجائے برش کا استعمال کریں بالخصوص گیلے بالوں میں
  • بہت زیادہ ہیئر ڈرائر کے استعمال یعنی گرمی سے بھی بال کمزور ہوجاتے
  • بالوں کو زیادہ پانی یا اُس میں مت رکھیں۔ بالوں کو فوراً خشک کریں۔