شیریں جناح کالونی ٹرمینل: متاثرین کو متبادل جگہ دی جائے، حافظ نعیم

404
جماعت اسلامی کا ”حقوق کراچی کارواں“ 20مارچ سے شروع  کرنے کا اعلان

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ شیریں جناح کالونی ٹرمینل ذوالفقار آباد منتقل کرنے سے قبل وہاں کا انفرااسٹرکچر تعمیر کرنے کے بعد متاثرین کو منتقل کیا جائے۔

شاپ کیپر ویلفئیر ایسوسی ایشن کے تحت شیریں جناح کالونی میں آئل ٹرمینل کی منتقلی کے حوالے سے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نےکہا کہ  حکومت متاثرین کو ذوالفقار آباد میں مکان کے بدلے مکان اور دوکان کے بدلے دوکان فراہم کرے اور انہیں مالکان حقوق فراہم کر ے،جماعت اسلامی متاثرین شیریں جناح کالونی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس آف پاکستان متاثرین کو انصاف فراہم کریں اور اصل مجرموں کو پکڑنے کے احکامات جاری کریں،شیریں جناح کالونی میں ہزاروں مکینوں کا روزگار وابستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کراچی سے منتخب ہونے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کومسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ،جماعت اسلامی کے ایم پی اے سید عبد الرشید سندھ اسمبلی میں متاثرین شیریں جناح کالونی کامقدمہ لڑیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی متاثرین کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے آئینی ،قانونی اور جمہوری طریقے سے جدوجہد کرے گی، جماعت اسلامی عید الاضحی کے بعد کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ”حق دو کراچی کو“ کراچی تحریک کااگلا مرحلہ شروع کرے گی شہر بھر میں ایک زبردست تحریک چلائی جائے گی۔