اپوزیشن کے بلوچستان اسمبلی پر تالے، پولیس نے بکتر بند گاڑی سے گیٹ توڑ دیا

250

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس مقرر وقت پر شروع نہ ہوسکا، اسمبلی کے اندر اور باہر اپوزیشن اراکین احتجاج کررہے ہیں، اراکین کا کہناہے کہ کسی کو اندر جانے نہیں دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر اپوزیشن اراکین نے احتجاجی کیمپ اور دھرنا دیا، اراکین نے اسمبلی کے چاروں گیٹ پر تالے لگاکر بند کردیا تھا۔

پولیس نے گیٹ کھلوانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ  شروع کردی، بلوچستان اسمبلی کا احاطہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، پولیس نے بکتر بند گاڑی سے بلوچستان اسمبلی کا گیٹ توڑ دیا۔

پولیس نے معاملات سنبھالنے کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی، پولیس کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے اپوزیشن اراکین زخمی ہوگئے۔