آرمی چیف کی برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات

331

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور انسداد کورونا مہم میں تعاون کےحوالےسےبھی گفتگو ہوئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کےعالمی اورعلاقائی معاملات میں متوازن کردار کی بڑی قدر کرتا ہے، پاکستان یکساں مؤقف کے مطابق  باہمی تعلقات کو  سٹرٹیجک صلاحیت کی بنیاد پرآگےبڑھانے کا خواہاں ہے۔

کرسچن ٹرنر نےخطےمیں امن اوراستحکام کےلئےپاکستان کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔