چند روز میں کورونا ویکیسن کی مزید 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی

321

اسلام آباد: چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی مزید 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے 20 سے 22 جون کے دوران کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی، 20 جون کو چین سے سائنو ویک ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

چین سے رواں ماہ 50 لاکھ تیار ویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ 21 سے 22 جون کے درمیان کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں کا خام مال بھی پاکستان پہنچےگا۔