اپوزیشن میں دم نہیں رہا، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

403

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مری ہوئی ہے، اس میں دم نہیں رہا۔

دارالحکومت میں ایگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ  نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے لیے آج اہم دن ہے،پولیس میں 150 جوانوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ کا افتتاح کردیا، 20 کاریں اسکواڈ میں شامل کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد سے جرائم کو ختم کریں گے،امن ہوگا تو سرمایہ کاری بڑھے گی، اسلام آباد کو منشیات سے پاک کرنا ہے، بڑے بڑے آئس اور شراب کے ڈیلرز کو پکڑا جائے گا، آئی جی پولیس کو منشیات فروش مافیا کے خاتمے کے لیے ہدایت کردی۔

شیخ ریشد نے کہا کہ اپوزیشن مری ہوئی ہے، یہ کمزور ہوچکی اب اس میں دم نہیں رہا، میں نے کہا تھا وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے لیکن لوگوں نے کہا کہ دسمبر میں حکومت ختم ہوجائے گی۔