خیبرپختونخوا کے مالی سال 22-2021 کا بجٹ آج پیش ہوگا

519

پشاور: خیبرپختونخوا کے مالی سال 22-2021 کا بجٹ آج پیش ہوگا، بجٹ کا تخمینہ ایک ہزار ارب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں اے ڈی پی میں 80 فیصد رقم جاری منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، غیر ملکی امدادکی مد میں ملنے والے 89 ارب روپے اے ڈی پی میں شامل ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت ضم اضلاع کو ملنے والے 40 ارب اے ڈی پی میں شامل ہیں، اے ڈی پی میں 20 فیصد رقم نئی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اے آئی پی پلان کے تحت ملنے والی رقم بھی اے ڈی پی میں شامل ہے۔ اے ڈی پی میں 20 فیصد رقم نئی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی۔

بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 350 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 120 ارب سے زائد رکھنےکی تجویز ہے۔

بجٹ میں کسان اور راشن کارڈ اسکیمیں شامل کرنے کی تجویز ہے۔گریڈایک سے 18 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا جب کہ گریڈ 19 سے 22 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔مزدور کی کم ازکم اجرت 21 ہزار روپے ہوگی۔